رانا عبدالجبار کو چیئرمین ایم ڈی اے بننے پر مختلف شخصیات کی مبارکباد

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوشل ترقياتی گروپ ملتان کے چئیرمین ملک محمد یوسف نے آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے معاون خصوصی سیکرٹری جنرل شیخ صلاح الدین،پاکستان تحریک نوجوانان کے مرکزی صدر ملک ثاقب محمود مہے،پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ملتان کے صدر ملک عمران یوسف،بہاؤ الدین زکریا ایمپلائیز یونین کے چیف کوآرڈنیٹر حافظ عبدالرحمان کے ہمراہ رانا عبدالجبار کو ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چئیرمین بننے پر مبارکباد پیش کی، اس موقع پر نومنتخب چئیرمین ایم ڈی اے نے کہا کہ ملتان شہر کے مسائل کے خاتمے اور شہر کی ڈویلپمنٹ کے لیے بھر پور کوشش کروں گا۔