پی ٹی سی ایل حکام کی مبینہ غفلت ‘قاسم بیلہ میں انٹرنیٹ کی صورتحال خراب

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)قاسم بیلہ کے علاقے میں پی ٹی سی ایل حکام کی مبینہ غفلت سے انٹرنیٹ کی سہولت درد سر بن گئی ۔شہریوں نے اس صورت حال پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔قاسم بیلہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے فراہم کردہ انٹرنیٹ کے ماہانہ بھاری چارجز وصول کئے جا رہے ہیں جبکہ انٹرنیٹ دنیا سے رابطوں کی بجائے دردسر بن کر رہ گیا ہے۔نیٹ سپیڈ بہت کم جو رات کو ختم ہو جاتی ہے جس سے طلبا کو آن لائن کلاسز اور ملازمین کو دفتری امور کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ قاسم بیلہ کے علاقے میں انٹرنیٹ کی خراب صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔