ملازم مالک کو بےہوش کرکے دکان کا صفایا کرگیا

December 04, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) تھانہ شاہ شمس کے علاقے پیر کالونی نمبر تین میں زمان نامی شخص اپنی دکان میں موجودتھا کہ دکان میں کام کرنے والے ملازم جند وڈا نے اپنے نامعلوم ساتھی کے ہمراہ زمان کو چائے میں نشہ آور چیز ملاکر پلادی، چائے پیتے ہی زمان بےہوش ہوگیا اور دکان ملازم نے دکان میں موجود دو بغیر نمبر کے لوڈر رکشے، موبائل ودیگر سامان لیکر نامعلوم ساتھی کے ہمراہ فرار ہوگیا، متاثرہ شخص کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر منتقل کرنے کے بعد علاقہ پولیس کو اطلاع دی گئی، متعلقہ پولیس نے دکان ملازم اور اس کے ساتھی کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔