ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان

December 04, 2020

ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائنگ سسٹم کا اعلان کردیا گیا، تمام 16ٹیمیں براعظمی درجہ بندی کی بنیاد پر جگہ بنائیں گی۔

2021 کی براعظمی چیمپئن شپس کی درجہ بندی پر جگہ ملے گی جبکہ علیحدہ کوالیفائنگ راؤنڈ نہیں کھیلا جائے گا۔

ایشیا سے میزبان بھارت سمیت 4 ممالک کو ورلڈ کپ میں جگہ ملے گی اور یورپ سے 7 ممالک ہوں گے۔