بابر اعظم کس کا بیٹ استعمال کریں گے؟

December 04, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دنیا کی سب سے بڑی انگلش اسپورٹنگ کمپنی گرے نکولس کا بیٹ، گلوز اور پیڈز استعمال کریں گے۔


بابر اعظم نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں گرے نکولس کو اپنی مثال آپ قرار دیا۔

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں گرے نکولس کا بیٹ، گلوز اور پیڈ استعمال کریں گے۔

گرے نکولس کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوش ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹی کے کپتان نے گرے نکولس جوائن کرلی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ، کیوی کپتان کین ولیم سن اور قومی کرکٹر شاداب خان بھی گرے نکولس کا بیٹ استعمال کرتے ہیں۔