عام سینیٹائزر کتنے فیصد تک کورونا کو ختم کرسکتا ہے؟

December 04, 2020

امریکی ماہرین نے عام سینیٹائزر کو بھی مفید قرار دیتے ہوئے اس کو استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ماہرین نے الکوحل اور عام سینیٹائزر کی افادیت کے حوالے سے تحقیقی مطالعہ کیا جس کے نتائج طبی جریدے جرنل آف اسپتال انفیکشن میں شائع کیے گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق الکوحل کے بغیر تیار کیا جانے والا سینیٹائزر بھی کرونا وائرس کو مارنے اُس سے اچھی طرح کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ تحقیق کے دوران ماہرین نے دونوں اقسام کے سینیٹائزر کے استعمال کیے اور پھر اُن کا بغور مشاہدہ کیا، ماہرین کے مطابق جس طرح الکوحل والے سینیٹائزر نے ہاتھوں کو کورونا وائرس سے پاک کیا اُسی طرح عام یا سادہ سینیٹائزر بھی مؤثر ثابت ہوا۔

تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اُن کے لیے حیران کن ہیں کیونکہ عام سینیٹائزر نے پندرہ منٹ میں 99.9 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کردیا۔

اس سے قبل الکوحل والے سینیٹائزر کے حوالے سے ماہرین نے بتایا تھا کہ یہ 60 فیصد تک کورونا وائرس کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی مطالعے میں عام سینیٹائزر نے اس قدر حوصلہ افزا نتائج دیے جس کی بنیاد پر ماہرین نے مشورہ دیا کہ عام سینیٹائزر کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔