پاکستانی کیڈٹ نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

December 04, 2020

پاک فوج کے کیڈٹ حارث معراج کو رائل ملٹری کالج ڈنٹرون آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بہترین غیر ملکی کیڈٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

پاکستانی کیڈٹ حارث معراج نے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آسٹریلیا کی فوجی تربیت کے معروف ادارے رائل ملٹری کالج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر پاک فوج کے کیڈٹ محمد حارث معراج کو مجموعی طور سب سے بہترین غیر ملکی کیڈٹ قرار دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اعزاز پاک فوج کی جونیئر لیڈر شپ کے اعلیٰ تربیتی معیار، سخت محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج کی جونیئر لیڈر شپ کی تربیت کا معیار انتہائی بلند ہے اور وہ اپنے مقصد کے ساتھ کتنے مخلص ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔

پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے بھی حارث معراج کو یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر مبارکباد دی۔