محمود چوہدری نے بھی منگنی کی ویڈیو شیئر کردی

December 04, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی، بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری نے سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

محمود چوہدری کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ ہفتے ہونے والی منگنی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹو اپنے والد آصف علی زرداری کا ہاتھ تھامے گھر سے باہر گارڈن میں آرہی ہیں جہاں اُن کے ہمسفرمحمود چوہدری اُن کا انتظار کررہے ہیں جبکہ گارڈن کو خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ہے کہ بختاور بھٹو زرداری اور اُن کے منگیتر محمود چوہدری نہایت کوش نظر آ رہے ہیں۔

محمود چوہدری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری منگنی کے لیے تمام لوگوں کی دُعاؤں اور نیک خواہشات کا شکریہ۔‘

اُن کی پوسٹ انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس نئی جوڑی کے لیے مثبت بھرے پیغامات جاری کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی گزشتہ جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی تھی۔

منگنی کی اس تقریب میں بختاور بھٹو زرداری کے بھائی چیئر مین پی پی بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے سبب شرکت نہیں کر سکے تھے۔