پاکستان LNG ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر عہدے سے بر طرف

December 04, 2020


پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کے ایم ڈی ندیم نذیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ترجمانپٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کےایم ڈی کو ایل این جی سپلائرز کو اضافی ادائیگیوں کے الزام پر ہٹایا گیا ہے، معاملے پر تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈیژن کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی ذیلی کمپنی جی ایچ پی ایل کے سی ای او مسعود نبی کمیٹی کےسربراہ ہیں، مسعود نبی کو ہی پاکستان ایل این جی ٹرمینل لمیٹڈ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔

ترجمان پٹرولیم ڈیژن کا مزید کہنا ہے کہ کتنی اضافی ادائیگیاں کی گئیں اصل رقم تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔