سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ پینٹنگ گینز بک میں شامل

December 04, 2020

سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گئی۔

سعودی آرٹسٹ عہود عبداللہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے پینٹنگ تیار کی جس میں دونوں ممالک کے بانی رہنماؤں کو دکھایا گیا ہے۔

221 مربع میٹر پر محیط یہ پینٹنگ ’کافی‘ سے بنائی گئی ہے جس کی تیاری میں 45 دن لگے،دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو جدہ کے ساحل پر ’النورس گراونڈ ‘ میں رکھا گیا ہے۔