'گیم آف تھرونز کے پری سیکوئل ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی پہلی جھلک

December 04, 2020

شہرہ آفاق ٹی وی سیریز 'گیم آف تھرونز کی پری سیکوئل سیریز ’ہاؤس آف ڈریگن‘ کی پہلی جھلک جاری کردی گئی۔

گیم آف تھرونز کی مجموعی طور پر 8 سیریز پیش کی گئی تھیں جن میں تقریبا 80 قسطیں پیش کی گئیں اور اس ڈرامے نے متعدد ایوارڈ جیتے اور دنیا بھر کے کروڑوں افراد کی دلوں پر راج کیا۔

واضح رہے کہ”ہاؤس آف ڈریگن 2021 میں ریلیز کیا جائے گا۔

ڈرامے کا آخری سیزن ہی طویل عرصے بعد جاری کیا گیا تھا اور آخری سیزن نے نئے ریکارڈز بھی بنائے تھے۔

'گیم آف تھرونز کے اختتام کے بعد ہی اس کے پری سیکوئل بنانے کی تصدیق کی گئی تھی اور اب اس کی پہلی جھلک بھی جاری کردی گئی۔

پری سیکوئل سیریز کی کہانی جارج آر آر مارٹن کے ناول ’فائر اینڈ بلڈ‘ سے لی گئی ہے جو گیم آف تھرونز کے ناول ‘اے سانگ آف آئس اینڈ فائر’ کا پری سیکوئل ہے۔