حریم شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج

December 04, 2020

لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اور حریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے شہری کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں ان سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا ہے۔

عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد ٹک ٹاک اسٹار ز کیخلاف درخواست خارج کردی۔