حکومت کو گھر بھیجنےکا آئینی طریقہ موجود ہے، فردوس عاشق اعوان

December 04, 2020


وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کا آئینی طریقہ موجود ہے۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جو طریقہ میں بتارہی ہوں اپوزیشن اسے استعمال کرے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پی ڈی ایم والے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر تحریک عدم اعتماد لکھ کر اسپیکر کو دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن خود کو زندہ رکھنے کیلئے روزانہ آکسیجن کے ماسک لگاتی ہیں، مگر یہ حکومت دھمکیوں سے ہلنے والی نہیں ہے۔