متروکہ وقف املاک بورڈ کی رینٹ کی مدمیں960ملین روپے وصولیاں

December 05, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی)متروکہ وقف املاک بورڈنے موجودہ نصف مالی سال میں رینٹ کی مدمیں960ملین روپے کی وصولیاں مکمل کر لی ہیں یہ اعداد و شمار گزشتہ مالی سال 19-2018 سے% 138 جبکہ 2019-20سے% 45زیادہ ہیں ۔ترجمان بورڈ کے مطابق ٹرسٹ بورڈکی تاریخ میں پہلی دفعہ مختصر عرصہ میں رینٹ سے اتنی وصولیاں ہوئی ہیں ۔