کراچی، صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان

December 05, 2020


کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رات میں سرد اور صبح کے وقت کہر چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اعشاریہ 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31سے33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کاامکان ہے۔

شہر میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد ہے ، جبکہ اس وقت حد نگاہ دو کلو میٹر تک ہے۔