سعودی ماں بیٹے نے ایک ساتھ اعلیٰ ڈگری حاصل کر لی

December 05, 2020

امریکا میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ماں بیٹے نے نفسیات میں ایک ہی ساتھ اسکالر شپ پر اعلیٰ ڈگری حاصل کر کے عالمی شہرت حاصل کرلی۔

شاہ عبد العزیز یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دینے والی ریما الھویش اور اُن کے صاحبزادے عبدالرحمان کو امریکی یونیورسٹی میں اسکالر شپ پر بھیجا گیا تھا، ماں بیٹے نے ایک ہی مضمون میں اعلیٰ ڈگری حاصل کرکے مثال قائم کردی۔

ماں نے امریکی یونیورسٹی میں نفسیات میں پی ایچ ڈی مکمل کی تو بیٹے نے اسی مضمون میں ایم اے کیا۔

دونوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں کورونا کے مریضوں کو نفسیاتی مدد بھی فراہم کی۔