وزیراعلیٰ بزدار نے کرپٹ مافیا کیخلاف کارروائی کی منظوری دیدی

December 06, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے محکموں میں کرپٹ مافیا کیخلاف بلاتمیز کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔ یہ منظوری ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کی طرف سے پنجاب کے محکموں میں موجود کرپٹ افسران کے بارے میں بھجوائی جانے والی ایک رپورٹ کے بعد دی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ہر کرپٹ افسر کے خلاف قانونی کے مطابق کارروائی کی جائے۔