بھارت، کسانوں کا احتجاج مسلسل 11ویں روز بھی جاری

December 06, 2020


بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان گزشتہ روز مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ رہا جس کے نتیجے میںبھارت میں کسانوں کا احتجاج مسلسل گیارہویں روز بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں نے تینوں نئے زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر ہاں یا نہ میں جواب طلب کیا ہے، بھارتی کسانوں نے 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے 8 دسمبر کو کسانوں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 8 دسمبر کو کانگریس پارٹی کے دفاتر پر کسانوں کے حق میں مظاہرے ہوں گے، بھارتی ٹریڈ یونینوں، دیگر تنظیموں کا بھی کسان تحریک کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاستوں ہریانہ، پنجاب، اترپردیش اور متعدد ریاستوں میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔