ہم نے ہر دن اور ہر گھنٹے کی حکمت عملی بنائی ہے، شبلی فراز

December 06, 2020

وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہم نےہر دن اور ہر گھنٹے کی حکمت عملی بنائی ہے، کرپشن کا وائرس پی ڈی ایم کےنام سے جانا جاتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ڈائیلاگ کا آپشن ہمیشہ موجود ہوتاہے، اگر ڈائیلاگ کا موضوع کرپشن کےعلاوہ ہو تو بات کرنےکو تیار ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اپنے آپ کو ایک بندگلی میں لے جارہی ہے، مریم نواز کی باتوں میں کوئی وژن نہیں، صرف انتقام اور ذاتی خلش نظر آتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سلیم مانڈوی والا کو سینیٹ میں حکومت کی جانب سے کوئی سپورٹ نہیں، ہم سینیٹ کو کبھی متنازع نہیں بنائیں گے۔

وزیرِاطلاعات نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نےانتہائی غیرذمےدارانہ بات کی، مفتاح اسماعیل جھوٹ بول رہےہیں۔