کیا آپ وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ پاکستانی مقام سے واقف ہیں؟

December 06, 2020

وزیراعظم عمران خان ویسے تو دنیا کے کئی ممالک کے دورے کر چکے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں پاکستان میں ان کے پسندیدہ مقامات میں کون سے ہیں؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم نے 4 تصاویر کے ساتھ ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

اس پیغام میں عمران خان نے اپنے مداحوں سے پاکستان میں اپنے پسندیدہ مقامات میں سے ایک کا تذکرہ کیا۔

انہوں نے خوبصورت تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’ زمین پر یہ خطہ میرے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے اس علاقے کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ’سرما کے آغاز سے قبل گلگت بلتستان میں چہار سو پھیلے رنگ ۔ یہ خطہ زمین پر میرے پسندیدہ مقامات میں سے ایک ہے‘۔

عمران خان پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے اس سے قبل بھی اپنے پسندیدہ مقامات کی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں۔