پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر رہنما دلاور بٹ انتقال کرگئے

December 07, 2020

پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر رہنما دلاور بٹ طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، دلاور بٹ پارٹی کے بنیادی رکن اورشہید بےنظیر بھٹو کے ساتھی تھے۔

دلاور بٹ کی نماز جنازہ آج 3 بجے عیدگاہ نزد چوبرجی چوک ادا کی جائے گی، صدر پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، اسلم گل، ملک عثمان نے دلاور بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔


دلاوربٹ نے نواز شریف کیخلاف پیپلز پارٹی کے امیدوارکے طور پر الیکشن بھی لڑا، ضیاء دور میں انہوں نے جیل کاٹی اور صعوبتیں بھی برداشت کیں۔

دلاور بٹ کافی عرصے سے علیل تھے، چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے انکی عیادت بھی کی تھی۔