آئی فون 11 استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

December 08, 2020

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 کی مرمت کے لیے مفت پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت صارفین اپنے فون کی ڈسپلے کی خرابی کو ٹھیک کروا سکیں گے۔

ایپل کے مطابق نومبر 2019 سے مئی 2020 کے دوران تیار کیے جانے والے آئی 11 کے ماڈلز میں صارفین کی جانب سے خرابیوں کی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خرابیاں ڈسپلے موڈیول کی ناکامی کی وجہ سے سامنے آئی ہیں اور فون صحیح کام کرنے کے لیے اسے تبدیل کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے۔

اب ایپل کی جانب سے اس ریپلیسمنٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جو صرف آئی فون 11 کے صارفین کے لیے ہے، یہ پروگرام آئی فون 11 پرو اور پرو میکس کے لیے نہیں ہے۔

صارفین ایپل سپورٹ ویب سائٹ پر جا کر اپنے فون کے سیریل نمبر کی مدد سے اس پروگرام کے ذریعے اپنے فون کی خرابی دور کرا سکتے ہیں