سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 193 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی، وزارت صحت

December 08, 2020

سعودی عرب میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 193 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

ریاض سے ترجمان سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 115 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 24 گھنٹے میں سعودی عرب میں کورونا سے 12 افراد انتقال کر گئے۔ اس طرح سعودی عرب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 989 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے میں سعودی عرب میں کورونا کے 246 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس طرح مملکت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 414 ہوگئی۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار 712 ہے۔