چھ ملکوں کے مسافروں کو دبئی آنے کےلیے پی سی آر کی ضرورت نہیں، امارات ایئرلائن

December 09, 2020

امارات ایئرلائن نے کہا ہے کہ سعودی عرب سمیت 6 ممالک سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر کی ضرورت نہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان ملکوں میں سعودی عرب، کویت، بحرین، عمان، برطانیہ اور جرمنی شامل ہیں اور وہاں سے آنے والے مسافروں کو اپنے ملک میں پی سی آر کروانے کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ میں ایئر لائن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کا دبئی پہنچے پر کورونا ٹیسٹ پر اکتفا کیا جائے گا۔

مذکورہ ممالک کے علاوہ باقی ممالک سے آنے والے مسافر سفر سے 96 گھنٹہ پہلے پی سی آر کرانے کے پابند ہوں گے جبکہ دبئی پہنچنے پر بھی ان کا کورونا ٹیسٹ ہوگا۔