پہلے ہی کہا تھا یہ استعفے نہیں بلکہ لطیفے ہیں، فیصل جاوید

December 10, 2020


رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا کہ یہ استعفے نہیں بلکہ لطیفے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے پی ڈی ایم استعفوں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں ٹکر ماریں۔

انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’پی ایم ایل نون، انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔‘

پی ڈی ایم جلسوں پر بات کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ یہ عوام دشمن لوگ جلسوں میں معصوم شہریوں کو زبردستی لانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ پہلے بھی فلاپ تھے آج بھی فلاپ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ جب مذاکرات کا کہتے ہیں تو یہ ڈیل مانگتے ہیں۔