مریم کو کھانے کھلانے پر لاہور کے ریسٹورنٹ مالک کیخلاف مقدمہ

December 12, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف کو کھانا کھلانے والے ریسٹورنٹ مالکان استقبالی کیمپ لگانے پر ن لیگ لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان و دیگر کارکنوں کیخلاف بھی ایف آئی آرز درج کرلی گئیں، مریم نواز کا کہنا ہے کہ اتنی نیچ حرکتیں کبھی نہیں دیکھیں، میرا بدلہ عوام سے مت لو۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے لاہور ریلی کے کئی معروف علاقوں کا دورہ کیا۔