پی ڈی ایم استعفے جمع کروائے، 5 منٹ میں منظور ہو جائیں گے، سینیٹرفیصل جاوید

December 13, 2020

اسلام آباد(خبرایجنسی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنے استعفے جمع کروائے، 5منٹ میں قبول کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کوچیلنج کرتے ہیں کہ استعفے دینے ہیں تو 24 گھنٹوں میں اسپیکر کو دے دیں، اپوزیشن استعفے جمع کروائے، 5 منٹ میں سارے استعفے منظور کر لیے جائیں گے، یہ آپس میں سلیم اللہ سے کلیم اللہ اور کلیم اللہ سے سلیم اللہ کھیل رہے ہیں،فیصل جاوید نے کہا کہ یہ استعفے نہیں لطیفے ہیں، اپنی چوری بچانے کے لیے کتنے ہی پاپڑ بیلیں، انہیں ڈیل نہیں ملنی۔