چینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا اظہار ہے، شبلی فراز

December 13, 2020


وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہعوام کی زندگی میں ہرممکن سہولیات لانے کیلئے سرگرم ہیں اورچینی کی قیمت میں کمی عمران خان کا غریب کو ریلیف دینے کے عزم کا واضح اظہار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معیشت و روزگار رواں اور زندگیاں محفوظ رہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کے معاشی اشاریے مثبت ہیں، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 150 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی پیداوارمیں17 فیصد اضافہ ہوا۔

شبلی فراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ نومبر میں کار فروخت 68 فیصد بڑھی جبکہ ٹریکٹر اور موٹرسائیکلز کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔