پی ڈی ایم جلسہ: حکومت کی جلسہ گاہ کی سیکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت

December 13, 2020


وزیر قانون پنجاب نے لاہور کے مینارِ پاکستان پر اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کے ساتھ حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔

راجا بشارت نے ہدایت کی کہ جلسہ گاہ کے راستوں پر پولیس گشت بڑھایا جائے۔