جدہ کی بندرگاہ پر آئل ٹینکر پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی

December 14, 2020

سعودی شہر جدہ کی بندرگاہ پر سنگاپور کے بحری آئل ٹینکر پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔ تاہم عملہ محفوظ رہا۔

شپنگ کمپنی کا دعویٰ ہےکہ بحری آئل ٹینکر پر بیرونی حملہ کیا گیا۔

جہاز پر موجود عملے کے 22 افراد دھماکے اور آگ سے محفوظ رہے۔

آئل ٹینکر پر لگنے والی آگ کو بجھادیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے ابھی جدہ بندرگاہ دھماکے کی تصدیق نہیں کی ہے۔