آزاد کشمیر حکومت کا شادی ہالز پر پابندی ختم کرنے کا اعلان

December 18, 2020


آزاد کشمیر حکومت نے شادی ہالز پر پابندی ختم کرنےکا اعلان کردیا۔ تاہم شادی ہالز کورورنا وائرس کی ایس اوپی پر عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے

شادی ہالز پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی کی تقریب میں 300 مہمان مدعو کئے جاسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق شادی ہالز کورورنا وائرس کی ایس اوپی پر عمل درآمد کروانے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھروں میں شادی کی تقریب میں صرف 30 مہمانوں کو مدعو کرنے کی اجازت ہوگی۔