فٹبال فائنل میں واپڈا اور ایس ایس جی سی مدمقابل

December 19, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان واپڈا اور ایس ایس جی سی نے نیشنل چیلنج کپ فٹ بال فائنل میں جگہ بنالی۔ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔ لاہور میں سیمی فائنل میں واپڈا نے آرمی کو 1- 0اور ایس ایس جی سی نے کے پی ٹی کو 2-0 سے شکست دی۔