کرینہ کپور کی سب سے پسندیدہ خاتون شخصیت کون ہے؟

December 19, 2020

یوں تو بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور لاکھوں لوگوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور دنیا بھر میںسیکڑوں مداح ان سے بےپناہ محبت کرتے ہیں لیکن اداکارہ خود کس شخصیت کو بہت زیادہ پسند کرتی ہیں، اس حوالے سے اب کرینہ کپور نے بتا دیا ہے جسے سن کر دنیا بھر میں موجود انکے مداح حیران ہوگئے۔

40 سالہ کرینہ کپور کی پسندیدہ خاتون شخصیت 46 سالہ اسپین کی اداکارہ و ماڈل پینیلوپ کرز ہیں۔ اس بات کا اظہار کرینہ کپور نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کیا۔

کرینہ کپور نے انسٹاگرام اسٹوریز پر پینیلوپ کرز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔