5 ماہ میں پاکستانی 38 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے

December 19, 2020



چائے پاکستانیوں کا پسندہ گرم مشروب ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف ماہ کے دوران وہ چائے پر جتنے پیسے خرچ کرچکے ہیں۔

جی ہاں صرف پانچ ماہ میں پاکستانی 38 ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا نومبر 38 ارب 43 کروڑروپے سے زائد کی چائے درآمد کی گئی۔

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 28 ارب 90 کروڑ کی چائے درآمد کی گئی تھی۔