20 سیاستدانوں کی جان کو خطرہ ہے، وزیر داخلہ

December 21, 2020


وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک میں مولانا فضل الرحمان سمیت بیس کے قریب سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھی ہائی الرٹ جاری کیا گیا۔

نیکٹا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کو آگے لگا رکھا ہے، ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہندوستان پاکستان کے اندرونی معاملات میں انتشار اور خلفشار کے لیے مداخلت کررہا ہے، اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف بری نگاہ ڈالی تو نہ مندروں میں گھنٹیاں بجیں گی نہ زمین پر گھاس اگے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کےخلاف بھی سازشیں کی جارہی ہیں۔