شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سردی کی لپیٹ میں

December 21, 2020

وادی کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سرد ہواؤں کے باعث سردی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں موسم سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے۔

وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ان دنوں سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آرہی ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت کم ہورہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہے گا تاہم شمالی علاقوں میں ہواؤں کے باعث موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔