لاہور: فیکٹری میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی

December 22, 2020


لاہور میں پلاسٹک کا سامان بنانےوالی فیکٹری میں لگی آگ پر 7 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا۔

سگیاں پل کےقریب آگ سے جھلس کر ایک شخص زخمی ہوگیا۔

آگ کو مزید پھیلنے اور اسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 16گاڑیاں کوششوںمیں مصروف ہیں۔