دبئی میں آج سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگے گی

December 23, 2020

دبئی میں آج سے لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین مفت میں لگے گی۔ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔

حکومتِ دبئی نے اعلان کیا ہے کہ امریکا میں تیار ہونے والی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین آج سے دبئی میں مفت لگوائی جاسکتی ہے۔

بائیو این ٹیک اور فائزر کی ویکسین کے انجیکشن آج سے دستیاب ہوں گے۔ویکسین اماراتی شہریوں اور مستقل رہائشیوں کو لگائی جائے گی۔

دوسری جانب امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن نے بھی فائزر اور بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین لگوالی۔

یورپی کمیشن نے فائزر اور بائیو این ٹیک ویکسین کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔