مردان میں اپوزیشن اتحاد کی ریلی کا آغاز

December 23, 2020


مردان میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی ریلی کا آغاز ہوگیا، تھوڑی دیر میں مرکزی قیادت کا خطاب متوقع ہے۔

پی ڈی ایم حکومت مخالف تحریک کے دوسرے مرحلے میں آج مردان کے خاکسار چوک کے قریب پی ڈی ایم کا جلسہ کررہی ہے۔

مریم نواز اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر قائدین ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں۔

گجو بازار پل پر کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، مریم نواز نے گاڑی سے ہاتھ ہلاکر کارکنوں کا جذبہ بڑھایا۔

آج کے جلسے میں بلاول بھٹو شریک نہیں ہوں گے، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر پارٹی قائدین پی پی کی نمائندگی کریں گے۔

انتظامیہ نے جلسہ گاہ کے قریب نوشہرہ مردان روڈ کو ٹریفک کےلیے بند رکردیا ہے۔