بہن کو بچانے کیلئے بھائی نے اپنی جان خطرے میں ڈال دی

December 24, 2020

برازیل میں ایک پندرہ سالہ لڑکے نے جان خطرے میں ڈال کراپنی چھوٹی بہن کو تیز رفتار گاڑی کے سامنے سے ہٹا لیا۔

برازیل کے علاقے رونڈونو سے تعلق رکھنے والے 15 سالہ لڑکے کی تین سالہ بہن اپنے فلیٹ سے اتر کر دوڑتے ہوئے سڑک پار کرکے ایک دکان پر چلی گئی۔

اس کے پیچھے اس کا بھائی اور ایک خاتون بھی سڑک پر آئے لیکن وہ ٹریفک کے باعث سڑک پار نہ کرسکے اسی دوران وہ بچی واپس آنے کیلئے جیسے ہی سڑک کے قریب پہنچی تو اس کے بھائی نے ایک تیز رفتار گاڑی کو آتے ہوئے دیکھا۔

یہ منظر دیکھ کر اس نوعمر لڑکے نے بجلی کی تیزی سے سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے آنے والی اپنی بہن کو اٹھا کر اسے بچا لیا۔