قائد اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے، صدر عارف علوی

December 25, 2020

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ قائد اعظم اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے اور ان کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت دی۔

صدر مملکت عارف علوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کاعہد کرتے ہیں، قائد اعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری وباء پر قابو پانے کے لیے ہمیں دوبارہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔