نواب شاہ: ساہیوال سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ

December 27, 2020

نواب شاہ ( بیورورپورٹ)ساہیوال سے کراچی جانے والی مال گاڑی کو حادثہ، سانگھڑ روڈ شوگر مل کے سامنے مال گاڑی کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔ ڈاؤن ریلوے ٹریک پر ٹریفک متاثر ہوگیا ۔ریلوے پولیس کے مطابق ساہیوال سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی ایک بوگی ڈاون ٹریک پر اسپرنگ ٹوٹ جانےسے پٹڑی سے اتر گئی اور کراچی جانے والی تمام ٹرین سروس معطل ہو گئی ریلوے لائن بحال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کرین اور مکینیکل عملہ طلب کرلیا گیا۔