الطاف جسکانی قتل کیس میں نیا موڑ، نامزد گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

December 27, 2020

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)سندھ ترقی پسند کے مرکزی وائس چئیرمین الطاف جسکانی کے قتل کیس میں نیا موڑ ، ایف آئی آر میں نامزد گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس ذرائع جبکہ گرفتار ملزم نے گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر اس قتل سے لاتعلقی کا اظہارکیا تھا تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین الطاف جسکانی کےقتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، اس پیشرفت میں پولیس کے مطابق الطاف جسکانی کے قتل کیس میں نامزد ملزم ضمیر رند نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں، پولیس کا کہناہے کہ دوران تفتیش پولیس گرفتار ملزم ضمیر رند سے واردات میں استعمال پسٹل بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ اسلم رند کی جگہ پر اسلم رند ،بھولو خانزادہ ، شاہنواز رند، علی احمد اور عارف رند کے ساتھ پلاننگ کی اور اسلم رند اور بھولو خانزادہ کے ساتھ الطاف جسکانی کو گولیاں ماریں ،پولیس کے مطابق پولیس اس کیس میں دوملزمان کو گرفتار اور اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ بھی کر رہی ہے ، ڈی ایس پی سی آئی اے پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم ضمیر اور عارف نے جرم قبول کیا ہے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، دوسری جانب واضح رہے کہ ضمیر رند نے گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو وائرل کی تھی جس میں اسنے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ میرا اس ضمیر رند نے گرفتاری سے قبلاس بات کا اعتراف کیا تھا کہ میرا اس قتل سے کوئی تعلق نہیںزبردستی اس میں پھنسایا جا رہا ہے اور واردات کے وقت میں شوگر مل میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا جسکا ریکارڈ بھی موجود ہے ۔