خیرپور: وسان ہاؤس میں بینظیر بھٹو یادگار تقریب کا انعقاد

December 27, 2020

خیرپور(بیورورپورٹ)وسان ہائوس خیرپور میں شہید بینظیر بھٹو کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف ،خیبرپختون خواہ پیپلز پارٹی کے صدر ہمایون خان ،پنجاب کے چوہدری یاسین اور نواب خان وسان اور دیگر شریک ہوئے تقریب میں دیئے جلا کر شہید بینظیر بھٹو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی ایصال ثواب کےلئے قرآ ن خوانی کی گئی راجا پرویز اشرف ،نواب خان وسان ا ور دیگر رہنمائوں نے تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو جمہوریت دشمنوں نے ایک سازش کے تحت قتل کرایا انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال نہایت خراب ہے بلاول بھٹو ہی صورتحال کو صحیح طور پر سنبھال سکتے ہیں۔