نصرپور اور قرب و جوار میں چینی آٹا مہنگا

December 27, 2020

نصرپور( نامہ نگار) نصرپور اور قرب و جوار میں چینی اور آٹا مہنگے داموں فروخت ہورہا ہے جبکہ چینی کے دام بڑھ گئے ہیں ۔ غریب عوام پریشان ہیں اس موقع پر چینی کے دام 80،90 روپے ، آٹا کے دام 45،50 روپے فی کلو جبکہ انڈوں کے نرخ فی درجن 200،300 روپے ہوگئے ہیں ۔ اس ضمن میں ضلع کمیٹی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے غریب مزدور طبقہ بے انتہائی پریشان ہے۔