گاج ندی کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو امدادی سامان نہ مل سکا

December 27, 2020

جوہی( نا مہ نگار ) جوہی تعلقہ کے پسماندہ پہاڑی و ریگستانی علاقے کاچھو میں سیلابی تباہی سے متاثرہ ہونے والوں کو 5 ماہ گذرنے کے باوجود بھی کچھ نہیں مل سکا کاچھو کے مختلف شھروں میں سیلاب متاثرین کا احتجاج جاری، سردی میں تیزی سے بیماریوں میں اضافے کے علاوہ بھوک بدحالی کا شکار ہوکر کھلے آسمان تلے کسی مسیحا کے منتظر ہیں سرکاری راشن تو نہیں ملا مگر مختلف این جی اوز نے بھی حکمرانوں مقامی سیاسی قیادت اور ضلعی انتظامیہ کی فراھم کردہ لسٹوں پر من پسند لوگوں کو راشن اور خیمے دیکر فوٹو سیشن کرواکر واپس چلے گئے سرکاری راشن اور این جی اوز کی جانب سے تقسیم کئے جانے والے راشن کی ھائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں تحقيقات کرانے کا حکم وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے گاج بند ایف پی بند کیلئے مقرر کردہ سینیئر بورڈ آف ریو نیو کی رپورٹ عوام کے سامنے لانے اور ملوث ضلعی افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔