خیرپور: کورونا وائرس کا زور، اسپتال میں داخل دو خواتین ہلاک

December 27, 2020

خیرپور(بیورورپورٹ)کورونا وائرس وبا زور پکڑ گئی ،گمس اسپتال میں داخل دو خواتینکورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئیں۔ جانبحق ہونے والی خواتین میں گوٹھ نور خان کی ادھیڑ عمر اور روہڑی کی عمر رسیدہ شامل ہیں جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 8 افراد گمس میں داخل ہیں دریں اثناء ضلع بھرمیں کورونا وائرس کے 27 نئے کیس ظاہر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 130 ہو گئی ہے۔ خیرپور میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ ڈی ایچ او خیرپور ڈاکٹر محمد حسین ابڑو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کورونا وائرس سے بچنے کےلیے تما م افراد احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کریں ۔