گرفتار موٹرسائیکل لفٹر گروہ کے 4 ارکان کا مزید 2 روزہ تفتیشی ریمانڈ

December 27, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8 نے قاسم آباد پولیس کی کارروائی کے دوران گرفتار موٹر سائیکل لفٹر گروہ کے 4 ارکان ایاز بھٹی‘ ہارون بھٹی‘ ثناءاللہ جتوئی اور جمیل کولہی کو مزید 2 روز کے تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ علاوہ ازیں سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 2 نے پھلیلی تھانے کی حدود سے مضر صحت مین پوری کی فروخت کے الزام میں گرفتار ملزم زاہد علی کو 12 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔