دہشت گردوں کے حملے میں 7 بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں، وزیر اعظم عمران خان

December 27, 2020


وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 7 بہادر جوانوں کی شہادت پر دکھی ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عمران خان نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کر تے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے اہل خانہ کے لیے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری قوم بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر سپاہی دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کو بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔