نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

December 28, 2020

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد پاکستان کی بیٹنگ لائن اسے سر کرنے کی کوشش کے دوران لڑکھڑا گئی۔

انتہائی سلو بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے تیسرے دن کے دوسرے سیشن میںاب تک 67 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر صرف112رنز بنائے ہیں اور کریز پر کپتان محمد رضوان اور فہیم اشرف موجود ہیں۔

ماؤنٹ منگنوئی میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز عابد علی 25، اظہر علی5، حارث سہیل 3، فواد عالم 9 اور محمد عباس 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ دوسرے دن اوپنر شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹہوئے تھے۔

قومی ٹیم کے اوپنر عابد علی نے 19 اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے صفر رن پر دوسرے دن کے کھیل کا اختتام کیا تھا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اب تک ٹم ساؤتھی اور کائل جیمی سن 2 ،2 وکٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور نیل ویگنر نے ایک ایک وکٹ لی ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 431 رنز بنائے تھے۔